پاکستان

فیض آباد دھرنا کمیشن رپورٹ اب تک سپریم کورٹ میں جمع کیوں نہ ہوسکی ؟

فیض آباد دھرنا کمیشن کی رپورٹ واپس کرنے کی خبر فیک نیوز ہے، رپورٹ وفاقی حکومت کو جمع کرائی گئی ہے: اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان کا مؤقف

اسلام آباد(کھوج نیوز) فیض آباد دھرنا کمیشن رپورٹ اب تک سپریم کورٹ میں جمع کیوں نہ ہوسکی؟ اس حوالے سے تمام حقائق منظر عام پر آنے کے بعد سب کے سب ہکا بکا رہ گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان کا کہنا ہے کہ فیض آباد دھرنا کمیشن کی رپورٹ واپس کرنے کی خبر فیک نیوز ہے، رپورٹ وفاقی حکومت کو جمع کرائی گئی ہے۔ اٹارنی جنرل نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت یہ رپورٹ اٹارنی جنرل آفس کے ذریعے سپریم کورٹ میں جمع کرائے گی، رپورٹ ابھی تک اٹارنی جنرل آفس کے سپرد نہیں ہوئی۔ اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان کے مطابق وفاقی حکومت کو رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرانی ہے۔ واضح رہے کہ فیض آباد دھرنا کمیشن نے سابق آئی ایس آئی چیف فیض حمید کو کلین چٹ دی ہے۔ سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کا فیض آباد دھرنا کمیشن کو دیا جانے والا بیان بھی سامنے آگیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button