پاکستان

لاہور میں جعلی بھرتیاں اور بوگس سرٹیفکیٹ بنانے والے گروہ کا انکشاف، ملزم گرفتار

ملزم محمد مزمل نے 'محمد ارشد ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ گوپے رائے سکول ٹھوکر نیاز بیگ 'محمد افضل جونیئر کلرک اور دیگر کے ساتھ مل کر نوکری دلوانے کے لیے10لاکھ50ہزار رشوت وصول کی تھی

لاہور( فیض احمد)محکمہ اینٹی کرپشن لاہور ریجن اے کی بڑی کارروائی،صوبائی دارالحکومت میں جعلی بھرتی،جعلی آرڈر، بوگس مہریں ، اور مختلف قسم کے بوگس میڈیکل سرٹیفکیٹ بنانے والے گروہ کا انکشاف ہوا ہے اینٹی کرپشن لاہور ریجن اے نے شالیمار ٹاؤن کے ملازم محمد مزمل کو 10,50,000 روپے رشوت لینے کے الزام میں گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع نے بتایا اہے کہ ملزم محمد مزمل نے اپنے ساتھیوں محمد ارشد ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ گوپے رائے سکول ٹھوکر نیاز بیگ اور محمد افضل جونیئر کلرک اور دیگر کے ساتھ مل کر محکمہ تعلیم میں نوکری دلوانے کے لیے10لاکھ50ہزار روپے رشوت وصول کی تھی جس پر ملزمان کے خلاف اینٹی کرپشن پنجاب میں مقدمہ درج تھا ملزم محمد مزمل ایک سال سے مقدمہ نمبر21/23تھانہ ACEلاہور کو مطلوب تھا جس کو ملک نوید طارق اسسٹنٹ ڈائریکٹر ACEلاہور ریجن اے کی سربراہی میں ٹیم نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ٹھوکر نیاز بیگ لاہور سے گرفتار کرلیا ہے ۔ ملزم پہلے بھی کئی شہریوں کو محکمہ تعلیم میں بھرتی کروانے کے لیے بھاری رشوت وصول کر چکا ہے جس پر ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب سہیل ظفر چٹھہ نے علم ہونے پر انکوائری کا حکم دے دیا اینٹی کرپشن پنجاب نے انکوائری کی تو اہم انکشافات ہوئے اور شہری منیب خان کی درخواست پر محمد ارشد ہیڈ ماسٹر، محمد افضل جونیئر کلرک،محمد مزمل وغیرہ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا دوران انکوائری انکشاف ہوا کہ محکمہ تعلیم لاہور میں 6 افراد کو کلاس فور اور جونیئر کلرک کی نوکری دلوالنے کے لیے ان سے ملزمان نے10لاکھ50ہزار روپے رشوت وصول کی تھی ۔اور لیکن نوکریاں نہ دلوائیں اور جب شہری اپنی رقم کا تقاضا کرتے تو انہیں ٹرخا دیا جاتا تھا کہ جلد آپ کا کام ہو جائے گا اور اس طرح نوکریاں دلانے کا جھانسہ دے کر شہریوں سے لاکھوں روپے کی رقم ہتھیا لی گئی اینٹی کرپشن کی ٹیم نے چھاپہ مار کر ملزم محمد مزمل کو گرفتار کر لیا ہے اور تحقیقات شروع کردی ہے۔اینٹی کرپشن حکام نے کرپٹ عناصر کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ تیز کرنے کی ہدایت کر دی ہے اور تفتیشی افسروں کو ٹاسک دیا گیا ہے کہ جن کرپٹ سرکاری افسروں اور ملازمین کے خلاف اینٹی کرپشن پنجاب میں رشوت لینے، فراڈ کرنے اور اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے کے الزام میں مقدمات درج ہیں ان کو قانون کی گرفت میں لایا جائے اور کرپٹ ملازمین کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا جائے اور اینٹی کرپشن کے اشتہاری ملزمان کے خلاف بھی کریک ڈان تیز کیا جائے جس کے لئے تمام وسائل استمعال میں لائے جائیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button