شوبز

ایما اسٹون نےبہترین اداکارہ کا آسکرایوارڈ اپنے نام کرلیا لیکن انھوں نے 7 سال کی عمر میں پڑھائی کیوں چھوڑی؟

بچپن میں اداکارہ کو گھبراہٹ اور بلا وجہ پریشانی محسوس ہونے (پینک اٹیک) کا سامنا کرنا پڑا تھا جس کی وجہ سے ان کی سماجی صلاحیتوں میں کمی آئی

ہالی ووڈ(شوبز ڈیسک) ایما اسٹون نےبہترین اداکارہ کا آسکرایوارڈ اپنے نام کرلیا لیکن انھوں نے 7 سال کی عمر میں پڑھائی کیوں چھوڑی؟مکمل کہانی منظرعام پر آگئی ،امریکی اداکارہ و فلم پروڈیوسر ایما اسٹون نے بہترین اداکارہ ہونے کا آسکر ایوارڈ اپنے نام کرلیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق آسکر ایوارڈ یافتہ اداکارہ ایما اسٹون نے اداکاری کے شعبے میں قدم رکھنے کے لیے 7 سال کی عمر میں پڑھائی چھوڑ دی۔ اداکارہ ایما اسٹون کئی سپر ہٹ فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں اور خود کو ثابت کر کے متعدد آسکر ایوارڈز اپنے نام کر چکی ہیں۔ حال ہی میں ایما اسٹون نے اپنی فلم ’پوور تھنگز‘ کے لیے بہترین اداکارہ کا آسکر جیتا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایما سٹون اسکاٹس ڈیل، ایریزونا میں پیدا ہوئیں، وہ 12 سے 15 سال کی عمر تک کیمل بیک ان ریزورٹ کے میدانوں میں رہیں۔  بچپن میں اداکارہ کو گھبراہٹ اور بلا وجہ پریشانی محسوس ہونے (پینک اٹیک) کا سامنا کرنا پڑا تھا جس کی وجہ سے ان کی سماجی صلاحیتوں میں کمی آئی۔  4 سال کی عمر سے ہی اداکارہ ایما اسٹون اداکارہ بننا چاہتی تھیں اور 11 سال کی عمر میں آخر کار اُنہوں نے ’دی ونڈ ان دی ولوز‘ کے اسٹیج پروڈکشن میں اپنا ڈیبیو کیا۔

ایما اسٹون کو 2 سال تک گھر میں تعلیم دی گئی، اس دوران انہوں نے فینکس ویلی یوتھ تھیٹر میں کام کیا، ان کے ابتدائی شوز میں دی پرنسس اینڈ دی پی، ایلس ایڈونچرز ان ونڈر لینڈ اور جوزف اینڈ دی ایمزنگ ٹیکنیکلر ڈریم کوٹ شامل تھے۔ ایما نے زیویئر کالج پریپریٹری کے ہائی اسکول میں ایک نئے طالب علم کے طور داخلہ لیا لیکن ایک سمسٹر کے بعد ہی اداکارہ نے خواب پورا کرنے کے کالج کو خیرباد کہہ دیا۔

اپنے جدوجہد کے دنوں کو یاد کرتے ہوئے ایما اسٹون نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا تھا کہ انہوں نے کئی آڈیشن دیے لیکن انہیں مسترد کر دیا جاتا تھا، اُن کا کہنا تھا کہ میں ڈزنی چینل کے ہر ایک شو کے لیے گئی اور ہر ایک سیٹ پر بیٹی کا کردار ادا کرنے کے لیے آڈیشن دیا، مجھے کچھ بھی نہیں ملا۔

ایما اسٹون کا بتانا تھا کہ ایک وقت تھا جب وہ کردار حاصل کرنے کے لیے آڈیشنز دیتی رہتی تھیں، اس دوران انہوں نے آن لائن ہائی اسکول میں داخلہ لیا اور ایک ڈاگ ٹریٹ بیکری میں پارٹ ٹائم کام کرنے لگیں۔ اپنی اس جدوجہد کے دور کے بعد اداکارہ نے اداکاری کے شعبے میں اپنا نام بنانے کے بعد زومبی لینڈ، ایزی اے، کریزی، اسٹوپِڈ، لَو، فرینڈز وِد بینیفٹس، دی ہیلپ، دی امیزنگ اسپائیڈر جیسی نامور فلموں میں کام کیا۔

انہوں نے ’میوزیکل اور کامیڈی‘ میں بہترین اداکارہ کا گولڈن گلوب ایوارڈ بھی جیتا تھا۔ اداکارہ لا لا لینڈ (2016) اور پوور تھنگس (2023) کے لیے 2 بہترین اداکارہ کے طور پر آسکر جیت چکی ہیں۔ غیر ملکی میڈیا ’فوربس‘ کے مطابق ایما اسٹون 2017ء میں دنیا کی سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکارہ تھیں۔  اداکارہ نے لا لا لینڈ میں اپنے کردار کے لیے 26 ملین ڈالر چارج کیے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button