کھیل

کراچی کنگزپی ایس ایل میں پلےآف مرحلےکی دوڑ سے باہرہوگئی

کراچی کنگزکی ٹیم پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) 9 کے پلے آف کے مرحلے کی دوڑ سے باہر ہوگئی ہے۔ 

کراچی(سپورٹس ڈیسک) کراچی کنگزکی ٹیم پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) 9 کے پلے آف کے مرحلے کی دوڑ سے باہر ہوگئی ہے۔  کراچی میں کھیلے گئے ایونٹ کے 28ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے سعود شکیل کی شاندار بیٹنگ کی بدولت لاہور قلندرز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد آخری گیند پر شکست دی۔ 

اس فتح کے ساتھ ہی کوئٹہ کی ٹیم نے پی ایس ایل 9 کے پلے آف مرحلے کےلیے کوالیفائی کیا۔  دوسری جانب کوئٹہ کی اس فتح کے بعد کراچی کنگز کی ٹیم پلے آف کی دوڑ سے باہر ہوگئی۔ پلے آف میں پہنچنے والی چار ٹیموں میں ملتان سلطانز، اسلام آباد یونائیٹڈ، پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز شامل ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button