پاکستان

لطیف کھوسہ نے چیف جسٹس اور وزیراعظم کی ملاقات کو تنقید کا نشانہ بنا ڈالا

چیف جسٹس کو وزیراعظم سے بالکل نہیں ملنا چاہیے تھا، ہائیکورٹ کے ججوں نے اسٹیبلشمنٹ اور ایگزیکٹو کیخلاف شکایت کی تھی: رہنماء پی ٹی آئی لطیف کھوسہ

کراچی (کھوج نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنماء لطیف کھوسہ نے چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ اور وزیراعظم کے درمیان ہونیوالی ملاقات کو تنقید کا نشانہ بنا ڈالا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنماء لطیف کھوسہ کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس کو وزیراعظم سے بالکل نہیں ملنا چاہیے تھا، ہائیکورٹ کے ججوں نے اسٹیبلشمنٹ اور ایگزیکٹو کیخلاف شکایت کی تھی، ایگزیکٹو کا ہیڈ وزیراعظم ہوتا ہے اس لیے چیف جسٹس کا وزیراعظم سے ملنا نہیں بنتا تھا، ایجنسیوں نے ریاست کو یرغمال بنالیا ہے اب بس کردیں۔ لطیف کھوسہ کا مزید کہنا تھا کہ 6ججوں نے جتنی باتیں لکھی ہیں وہ سننے اور پڑھنے کے لائق ہیں، ججوں کی باتیں دیکھیں تو اسٹیبلشمنٹ اور ایگزیکٹو نے انصاف کو زنجیروں میں جکڑ دیا ہے، شیر افضل مروت آئینی و قانونی طور پر صحیح کہہ رہے ہیں کہ ان 6ججوں کو خود ایکشن لینا چاہیے تھا لیکن ماحول مختلف ہے، یہاں جو نام لیتا ہے اسے پکڑ کر جیل میں بند کردیتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button