پاکستان
لیفٹیننٹ جنرل(ر) فیض حمید کےبھائی نجف حمید گرفتار
وہ محکمہ انسداد رشوت ستانی کو ایک مقدمہ میں مطلوب تھے اور انہوں نےضمانت قبل از گرفتاری کرا رکھی تھی
راولپنڈی(کھوج نیوز) لیفٹیننٹ جنرل(ر) فیض حمید کے بھائی اور سابق تحصیلدارنجف حمید کو کرپشن کے کیس میں گرفتارکرلیا گیا۔ محکمہ انسداد رشوت ستانی نے راولپنڈی کی عدالت سے نجف حمید کوگرفتارکیا۔ وہ محکمہ انسداد رشوت ستانی کو ایک مقدمہ میں مطلوب تھے اور انہوں نےضمانت قبل از گرفتاری کرا رکھی تھی۔
نجف حمید کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی۔ وہ تاخیر کے ساتھ عدالت پہنچے تو عدالت نے ان کی عبوری ضمانت کی درخواست مسترد کردی۔ محکمہ انسداد رشوت ستانی کا عملہ نجف حمید کو حراست میں لے کر چکوال روانہ ہوگیا۔ انہیں کل جسمانی ریمانڈ کیلئے عدالت پیش کیا جائے گا۔ نجف حمید سابق ڈی جی آئی ایس آئی جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کے بڑے بھائی ہیں۔ محکمہ اینٹی کرپشن چکوال میں ان کے خلاف فراڈ سیکشن 420.468 اور 471 کے تحت مقدمہ درج ہے۔