پاکستان

محکمہ ایکسائز ان ایکشن، منشیات فروشوں کے خلاف شکنجہ تیار

محکمہ ایکسائز حکام نے منشیات کی سمگلنگ کو روکنے کیلئے پنجاب ھر میں اپنی 14چیک پوسٹوں کو مکمل طور پر آپریشنل کرنے کا فیصلہ کیا ہے

لاہور(فیض احمد) محکمہ ایکسائز کے حکام ایکشن میں آگئے اور منشیات سمگلنگ کی روک تھام کے لئے بڑا قدم اٹھاتے ہوئے منشیات فروشوں کے خلاف شکنجہ تیار کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع نے بتایا ہے کہ محکمہ ایکسائز حکام نے منشیات سمگلنگ کی روک تھام اور منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرنے سمیت دیگر اشیا کی سمگلنگ پر قابو پانے کیلئے پنجاب بھر میں اپنی 14 چیک پوسٹوں کو مکمل طور پر آپریشنل کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور مذکورہ چیک پوسٹوں پر 24 گھنٹے ڈیوٹی سرانجام دینے کیلئے 112 ایکسائز ملازمین بھی مانگ لئے ہیں، تاکہ مذکورہ چیک پوسٹوں کو مکمل طور پر آپریشنل بنایا جا سکے ۔ان چیک پوسٹوں پر 8 گھنٹے کی تین شفٹوں میں ایکسائز ملازمین کو تعینات کیا جائے گا۔ ہر چیک پوسٹ پر ایکسائز انسپکٹر کے ساتھ کانسٹیبل اور محرر ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔

ذرائع کے مطابق سال 2004 میں پنجاب کے داخلی اور خارجی راستوں پر مختلف اضلاع میں بنائی گئیں 14 چیک پوسٹیں غیر فعال ہو کر رہ گئیں تھیں،اب 20 سال کے بعد محکمہ ایکسائز حکام نے اپنی 14 چیک پوسٹوں کو مکمل طور پر آپریشنل کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس حوالے سے ایکسائز ملازمین بھی مانگ لئے ہیں۔ واضح رہے کہ ڈپٹی ڈائریکٹر ایکسائز عدیل امجد نے چند روز قبل بعض چیک پوسٹوں کا معائنہ بھی کیا تھا اور ان کے سٹرکچر کا جائزہ لیا تھا۔ واضح رہے کہ محکمہ ایکسائز کی ڈی جی خان، راجن پور، بھکر، سرگودھا، اٹک، چشمہ بیراج، کالا باغ سمیت بعض اجلاس میں چیک پوسٹیں موجود ہیں۔ ذرائع کے مطابق ایکسائز حکام نے اس حوالے سے لیٹر بھی ارسال کر دیا ہے اور بعض ایکسائز انسپکٹروں سمیت دیگر ایکسائز ملازمین کے نام فائنل کر لئے ہیں جو مذکورہ چیک پوسٹوں پر اپنی ڈیوٹی سرانجام دیں گے اور اس حوالے سے ایکسائز ملازمین کو خاص طور پر منشیات کی سمگلنگ روکنے اور منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کا ٹاسک دیا گیا۔اسی طرح دیگر ممنوعہ اشیا کی روک تھام کو بھی یقینی بنایا جائے گا۔ واضح رہے کہ منشیات کی پنجاب کے بعض اضلاع میں ترسیل کی شکایات پر ایکسائز چیک پوسٹوں کو مکمل طور پر آپریشنل کیا جا رہا ہے، تا کہ منشیات کی سمگلنگ کو روکا جا سکے۔ ذرائع کے مطابق چیک پوسٹوں پر تعینات ایکسائز عملہ کی ڈی جی ایکسائز آفس سے باقاعدہ مانیٹرنگ بھی کی جائے گا اور ڈیوٹی میں غفلت برتنے والے ایکسائز ملازمین کے خلاف سخت محکمانہ ایکشن لیا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button