پاکستان

محکمہ ایکسائز حکام کا دبنگ ایکشن، بغیر بائیو میٹرک ٹرانسفر گاڑیوں کے مالکان میں تھرتھرلی مچ گئی

جنرل ہولڈ اپ کے دوران بھی بغیر بائیومیٹرک کے ٹرانسفر ہونے والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرکے ان کو ضبط کیا جائیگا: محکمہ ایکسائز کی ہدایت

لاہور(فیض احمد) محکمہ ایکسائز حکام نے بغیر بائیومیٹرک کے ٹرانسفر ہونے والی1007 گاڑیوں کو پکڑنے کے لئے سیف سٹی اتھارٹی اور ٹریفک پولیس کو لیٹر ارسال کر دیئے ہیں اور مذکورہ گاڑیوں کی نمبروں سمیت فہرست بھی بجھوا دی گئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ ایکسائز کی جانب سے جنرل ہولڈ اپ کے دوران بھی بغیر بائیومیٹرک کے ٹرانسفر ہونے والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈان کرکے ان کو ضبط کیا جائیگا۔واضع رہے ایکسائز حکام نے1007گاڑیوں کو پہلے ہی اپنے سسٹم میں بلاک کیا ہوا ہے جس کے بعد مزید کارروائی کرنے اور گاڑیوں کو پکڑنے کے لئے سیف سٹی اتھارٹی اور ٹریفک پولیس کو لیٹر ارسال کر دیئے ہیں تاکہ روڈ چیکنگ کے دوران ایسی گاڑیوں کے خلاف کارروائی کر کے ان کو ضبط کیا جا سکے۔ذرائع کے مطابق بغیر بائیومیٹرک کے گاڑیوں کی ٹرانسفر کا بڑا سکینڈل سامنے آنے پر ڈی جی ایکسائز پنجاب محمد علی نے تحقیقات کا حکم دے دیا اور پی آئی ٹی بی میں تعینات محکمہ ایکسائز کے کمپیوٹر پروگرامر کو تبدیل کر دیا گیا جبکہ اس فراڈ میں ملوث پی آئی ٹی بی کے رانا حارث کے خلاف کارروائی کرنے کے لیے ایف آئی اے کو بھی لیٹر ارسال کیا تھا۔

ذرائع کے مطابق مذکورہ سکینڈل کی تحقیقات کے لئے لئے اعلی افسروں پر ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے جس میں ایڈیشنل ڈی جی ایکسائز پنجاب رضوان اکرم شیروانی ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے اور پی آئی ٹی بی کا ایک افسر شامل ہے۔تین رکنی تحقیقاتی ٹیم نے اپنا کام شروع کر دیا ہے اور اس حوالے سے مزید ریکارڈ اپنے قبضے میں لے لیا ہے اور تفتیش کا دائرہ کار بڑھا دیا گیا ہے اور آئندہ چند روز میں مذید اہم انکشافات سامنے آنے کی توقع ہے اور فراڈ کے ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ذرائع کے مطابق بغیر بائیومیٹرک کے گاڑیوں کی ٹرانسفر سکینڈل میں موٹر برانچ کے گریڈ 16 کے بعض ملازمین کی ملی بھگت کا بھی انکشاف ہوا ہے جس پر تحقیقات جاری ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button