پاکستان

محکمہ موسمیات نے بلوچستان والوں کو بڑی خوشخبری سنا دی

آج کشمیر اور بالائی خیبرپختونخوا میں بھی آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، 29 اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری ہوسکتی ہے

کوئٹہ(کھوج نیوز) محکمہ موسمیات نے خوشخبری سناتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان میں ایک اور مغربی سسٹم داخل ہوگیا جس کے بعد آج شام سے 27 اپریل کے دوران صوبے کے مختلف علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق داخل ہونے والے نئے سسٹم کے تحت کوئٹہ، زیارت، کوہلو، سبی اور بارکھان سمیت بلوچستان کے کئی اضلاع میں بارش متوقع ہے جس کی وجہ سے ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ ادھر بلوچستان کے مختلف علاقوں میں پی ڈی ایم اے کی امدادی سرگرمیاں جاری ہیں، چمن کے محمودآباد، اڈا کہول، طورپل اور زمان آباد سمیت متعدد علاقوں میں متاثرین کو مدد نہ ملنے کے باعث مشکلات کا سامنا ہے اور کئی علاقوں کی سڑکیں شدید متاثر ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج کشمیر اور بالائی خیبرپختونخوا میں بھی آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، 29 اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری ہوسکتی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button