پاکستان

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نےمہنگےملبوسات کا استعمال ترک کرکےسادگی اختیارکرلی

اپنی سرکاری اور عوامی مصروفیات کے پیش نظر سستے کپڑے پہننا شروع کر دئیے ہیں

لاہور(کھوج نیوز) وزیر اعلی پنجاب مریم نوازشریف نے مہنگے ملبوسات کا استعمال ترک کرکے سادگی اختیار کر لی۔کھوج نیوز ذرائع کے مطابق وزیراعلی مریم نواز جو اکثر و بیشتر بیش قیمت برانڈڈ ملبوسات استعمال کرتی تھیں تاہم اب انھوں نے اپنی سرکاری اور عوامی مصروفیات کے پیش نظر سستے کپڑے پہننا شروع کر دئیے ہیں جن کی وجہ سے ان کی عوامی مقبولیت میں بتدریج اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے ۔

عظمیٰ بخاری کاکہنا ہے کہ میں نے یہ نہیں کہا کہ وہ برانڈڈ کپڑے نہیں پہنتیں، وہ اب سادہ کپڑوں کو ترجیح دیتی ہیں۔ وزیراعلی بننے کے بعد مریم نواز لائف سٹائل میں بڑی تبدیلی لائی ہیں،مریم نواز کو سادہ کپڑے پسند ہیں وہ زیادہ تر سادہ کپڑے پہنتی ہیں، وہ اب سادہ کپڑوں کو ترجیح دیتی ہیں،ان کے قریبی حلقوں کا کہنا ہے کہ مریم نواز کیا پہن رہی ہیں اس کیلئے ان کو کسی کی اجازت کی ضرورت نہیں بات وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی کارکردگی پر ہونی چاہئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button