پاکستان

مراد علی شاہ نے بھی سندھ اسمبلی توڑنے کی سمری پر دستخط کر دیئے

مدت مکمل ہونے سے قبل اسمبلی ٹوٹنے پر 3 دن میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور اپوزیشن لیڈر نے نگران وزیراعلیٰ کیلئے مشاورت کرنی ہے: مراد علی شاہ

کراچی(نیوز رپورٹر، ماینٹرنگ ڈیسک) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے سندھ اسمبلی توڑنے کی سمری پر دستخط کر دیئے’ جس کے بعد وہ اسمبلی توڑنے کی سمری لے کر گورنر ہائوس روانہ ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے دستخط کے بعد سندھ اسمبلی تحلیل ہوجائے گی’مدت مکمل ہونے سے قبل اسمبلی ٹوٹنے پر 3 دن میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور اپوزیشن لیڈر نے نگران وزیراعلیٰ کیلئے مشاورت کرنی ہے۔ آج سندھ اسمبلی کا الوداعی اجلاس ہوا جس کی صدارت اسپیکر آغا سراج درانی نے کی جبکہ حکومتی اور اپوزیشن ارکان نے بھی اجلاس سے خطاب کیا۔ خیال رہے کہ قومی اسمبلی 9 اگست کو توڑ دی گئی تھی جس کے بعد اب نگران وزیراعظم کیلئے مشاورت کی جا رہی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button