پاکستان
مریم اورنگزیب کو ہتھکڑیاں لگانے کا فیصلہ’ ایس ایچ او سر پکڑ کر بیٹھ گیا
انسداد دہشتگردی عدالت کی جج عبہر گل نے 25 نومبر کو مریم اورنگزیب کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے
لاہور(کھوج نیوز) انسداد دہشتگردی عدالت نے مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کو ہتھکڑیاں لگا کر پیش کرنے کا حکم دیدیا جس کے بعد ایس ایچ او سر پکڑ کر بیٹھ گیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے سابق وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کے خلاف اشتعال انگیز گفتگو کرنے کے مقدمے میں ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے جس پر عدالت نے متعلقہ ایس ایچ او کو وارنٹ کی تکمیل کرانے کی ہدایت کی اور مریم اورنگزیب کو 9 دسمبر کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیا۔ انسداد دہشتگردی عدالت کی جج عبہر گل نے 25 نومبر کو مریم اورنگزیب کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔پولیس نے مریم اورنگزیب اور جاوید لطیف سمیت دیگر کے خلاف اشتعال انگیز گفتگو کا مقدمہ درج کیا تھا۔