مریم نوازکا وزیراعلی پنجاب بننا پاکستانی خواتین کے بااختیار ہونےکا ثبوت،اتھوپیا کےسفیرکا پریس کلب لاہور آمد پربیان
سفیر جمال بکر عبداللہ نے کہاہے کہ موجودہ دور میں پاکستان اور ایتھوپیا کو ماحولیاتی تبدیلیوں کے باعث خاصی مشکلات کا سامنا ہے،پاکستان اور ایتھوپیا کو اس پر مل کر کام کرنا ہوگا
لاہور(کھوج نیوز) ایتھوپیا کے سفیر جمال بکر عبداللہ نے کہاہے کہ موجودہ دور میں پاکستان اور ایتھوپیا کو ماحولیاتی تبدیلیوں کے باعث خاصی مشکلات کا سامنا ہے،پاکستان اور ایتھوپیا کو اس پر مل کر کام کرنا ہوگا، ایتھوپیا کے لوگوں کو رننگ نیشن کہا جاتا ہے ہم اگر پاکستانی نوجوانوں کو رننگ کے میدان میں کوچنگ اور پاکستان کی جانب سے کرکٹ کے میدان میں ہماری کوچنگ کی جائے تو یہ اچھی سپورٹس ڈپلومیسی رہے گی۔انھوں نے مزیدکہاکہ خواتین کے عالمی دن کے موقع پر دنیا کی تمام خواتین کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں،پاکستانی خواتین بااختیار اور مضبوط ہیں،مریم نواز کا وزیراعلی پنجاب بننا پاکستانی خواتین کے بااختیار
ہونے کا ثبوت ہے،پاکستان نے بےنظیر کو بھی وزیراعظم بناکر ثابت کیا کہ پاکستان کی عورت مضبوط ہے۔ انھوںنے کہاکہ ایتھوپین ایئرلائن دنیا کی بہترین ایئرلائن سروس ہے جس کا کراچی سے کامیابی سے آپریشن جاری ہے اور رمضان کے فوری بعد اسلام آباد اور لاہور سے بھی اس کا آپریشن شروع ہوجائیگا۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے لاہورپریس کلب کے پروگرام میٹ دی پریس پروگرام میں کیا۔ لاہورپریس کلب کے صدر ارشد انصاری، سینئر نائب صدر شیراز حسنات، نائب صدر امجد عثمانی، ممبران گورننگ باڈی نے معزز مہمان کو کلب آمد پر خوش آمدید کہا۔ صدرارشد انصاری نے معزز مہمان کا کلب آمد پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ ایتھوپیااور پاکستان مسلم ممالک ہونے کے باعث ایک دوسرے کے بہت قریب ہیں اور دونوں ممالک کی عوام ایک دوسرے کے لئے نیک جذبات رکھتے ہیں۔ ایتھوپیاکے سفیر جمال بکر عبداللہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ انھیں لاہور پریس کلب آکر بہت اچھا لگا ہے ، انھیں یہاں آکر جو اپنائیت کا احساس ہو رہاہے وہ الفاط میںبیان نہیں ہوسکتا، زندہ دلان لاہورکے خلوص اور اخلاق سے میں بے حد متاثرہواہوں۔
انھوں نے کہاکہ۔انھوں نے مزید کہاہم ایتھوپیا میں سرمایہ کاری کے لیے پاکستان کی بزنس کمیونٹی کو خوش آمدید کہتے ہیں، دونوں ممالک مل کر ترقی کی نئی راہیں نکالنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ جمال بکر عبداللہ کاکہناتھا کہ پاکستان کے لوگوں کی مہمان نوازی ہمیشہ یاد رہے گی، یہاں کے کاروباری شخصیات سے خصوصی ملاقاتوں کے دوران باہمی تعاون کوفروغ دینے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت پاکستان بھی ایتھوپیا سے بہتر تعلقات کی خواہشمند ہے، ویزا پالیسی سمیت بزنس کمیونٹی کے لیے برآمدی ٹیکسز پر رعایت بارے غور جاری ہے۔ دورہ کے موقع پر ایتھوپیا کے سفارتکار کی جانب سے لاہور پریس کلب کے وفدکو ایتھوپیا کے دورہ کی دعوت بھی دی گئی۔ تقریب کے اختتام پر لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری نے معزز مہمان کو کلب کی جانب سے یادگاری شیلڈ بھی پیش کی ۔