پاکستان

ریاستی حکام کے خلاف اشتعال انگیزیاور عوام کو اکسانے کا الزام،شاندانہ گلزار کے گرد بھی گھیرا تنگ

شاندانہ گلزار کو ریاستی حکام کے خلاف اشتعال انگیز اور عوام کو اکسانے کی مہم چلانے پر 14 مارچ کو طلب کیا گیا ہے

اسلام آباد(کھوج نیوز)ریاستی حکام کے خلاف اشتعال انگیزیاور عوام کو اکسانے کا الزام،شاندانہ گلزار کے گرد بھی گھیرا تنگ کر دیا گیا۔رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کی سابق رکن قومی اسمبلی شاندانہ گلزار کو ایف آئی اے نے طلب کرلیا۔ شاندانہ گلزار کو ریاستی حکام کے خلاف اشتعال انگیز اور عوام کو اکسانے کی مہم چلانے پر 14 مارچ کو طلب کیا گیا ہے۔ایف آئی اے نوٹس کے مطابق شاندانہ گلزار حاضر نہ ہوئیں تو تصور کیا جائے گا کہ ان کے پاس اپنے دفاع میں کہنے کو کچھ نہیں ہے۔

ایف آئی اے نے شعیب مرزا کی تحریری شکایت پر شاندانہ گلزار کو نوٹس جاری کیا ہے ۔شاندانہ گلزار کو 14 مارچ کو  ایف آئی اے سائبر کرائم رپورٹنگ سینٹر لاہور میں پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button