پاکستان

نوازشریف نےاہم اجلاس میں وزیراعظم شہبازشریف کوکیا ہدایت کی؟

نوازشریف نے وزیراعظم شہبازشریف کو مخاطب کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ پہاڑ جیسےچیلنجوں کاسامنا ہے اس لئے جلد از جلد اپنی کابینہ مکمل کریں

اسلام آباد(کھوج نیوز) نوازشریف نےاہم اجلاس میں وزیراعظم شہبازشریف کوکیا ہدایت کی؟ اندرونی کہا نی کھل کر سامنے آگئی ،رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم میاں نوازشریف نے وزیراعظم شہبازشریف کو مخاطب کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ پہاڑ جیسےچیلنجوں کاسامنا ہے اس لئے جلد از جلد اپنی کابینہ مکمل کریں .مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی زیرِ صدارت ہونے والے اہم اجلاس میں وزیر اعظم شہباز شریف سمیت ن لیگ کی سینئر قیادت نے شرکت کی۔ (ن )لیگ نے پیپلز پارٹی کو وفاقی کابینہ میں شامل کرنے پر مشاورت کی ہے۔

اجلاس کے دوران نواز شریف نے وزیرِ اعظم کو  مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ جلد کابینہ تشکیل دیں اور منشور پر عمل درآمد شروع کریں، پہاڑ جیسے چیلنجوں کا سامنا ہے، عوام کو ہم سے بہت توقعات ہیں، مہنگائی میں کمی ناگزیر ہے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں پیپلز پارٹی کو بھی وفاقی کابینہ میں شامل کرنے پر مشاورت ہوئی۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ آصف زرداری کے صدر منتخب ہونے کے بعد ان سے  پھر گزارش کروں گا۔ ذرائع نے بتایا کہ غیر رسمی مشاورت میں اہم قومی و سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button