پاکستان

مریم نواز نے مینار پاکستان کےجلسہ کے لئے روانگی سے پہلےکہاں حاضری دی؟

مریم نواز نے جاتی امراء میں دادا، دادی، والدہ اور خاندان کے دیگر افراد کی قبروں پر حاضری دی

لاہور(کھوج نیوز)مریم نواز نے مینار پاکستان کےجلسہ کے لئے روانگی سے پہلےکہاں حاضری دی؟ پاکستان مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز شریف جلسہ گاہ کے لیے روانہ ہو گئیں۔ مریم نواز نے جاتی امراء میں دادا، دادی، والدہ اور خاندان کے دیگر افراد کی قبروں پر حاضری دی، پھول رکھے اور فاتحہ خوانی کے بعد مینارِ پاکستان کے لیے روانہ ہو گئیں۔

اس سے قبل سابق وزیرِ اعظم اور اپنے والد کی وطن واپسی پر سوشل میڈیا پر جاری بیان میں مریم نواز نے کہا تھا کہ میری زندگی کا شاید آج سب سے بڑا دن ہے، میں اللّٰہ ربّ العزت کی شکر گزار ہوں، جتنے دکھ اور تکالیف نواز شریف نے پچھلے 24 سال میں سہے، شاید ہی اس کی کوئی مثال ہو اور ان کے کچھ زخم ایسے ہیں جو کبھی نہیں بھر پائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ جتنے عروج بھی نواز شریف نے دیکھے وہ بھی شاید کسی اور کے حصے میں نہ آئے ہوں، پاکستان آج نواز شریف کا ایک اور عروج دیکھنے جا رہا ہے۔ واضح رہے کہ اسلام آباد ایئر پورٹ پر قانونی دستاویزات پر دستخط کرنے کے بعد مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف لاہور جانے کے لیے دوبارہ طیارے میں سوار ہو گئے۔

اسلام آباد ایئر پورٹ کے اسٹیٹ لاؤنج میں نواز شریف نے ایون فیلڈ اور العزیزیہ ریفرنسز میں سزا کے خلاف اپیلیں بحال کرنے کی درخواست پر دستخط کیے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button