پاکستان

نوازشریف پہنچ گئے اب عمران کو بھی،خواہش ظاہر کردی گئی

صحافی کامران خان کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف پاکستان پہنچ گئے، سابق وزیراعظم عمران خان کو بھی آزادانہ الیکشن لڑنے کی اجازت دی جائے۔

لاہور(ویب ڈیسک)نوازشریف پہنچ گئے اب عمران کو بھی،کامران خان نے خواہش ظاہر کردی
سینئر صحافی کامران خان کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف پاکستان پہنچ گئے، سابق وزیراعظم عمران خان کو بھی آزادانہ الیکشن لڑنے کی اجازت دی جائے۔ انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ آخرکار نوازشریف سیاست کرنے اور الیکشن میں حصہ لینے کے لیے پاکستان پہنچ گئے۔
نواز شریف پر لگائے گئے الزامات سے زیادہ سنگین الزام کوئی نہیں ہو سکتا۔

نوازشریف پر طیارہ ہائی جیکنگ، منی لانڈرنگ اور فوج کو بدنام کرنے کے الزامات ہیں۔کامران خان نے مزید کہا کہ ان تمام الزامات کے باوجود وہ چوتھی بار وزیر اعظم بننے کے لیے الیکشن لڑنے کے لیے آزاد ہیں۔اگر ایسے الزامات سے کوئی فرق نہیں پڑتا تو اب وقت آگیا ہے کہ عمران خان سمیت تمام اہم سیاستدانوں کو حقیقی طور پر آزادانہ اور منصفانہ الیکشن لڑنے کی اجازت دی جائے۔ بصورت دیگر الیکشن ایک دھوکہ دہی ہوں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button