پاکستان

مزاحیہ گلوکار چاہت فتح علی خان نے بھی الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا

سوشل میڈیا پر اپنی گلوکاری اور منفرد انداز سے مشہور ہونے والے چاہت فتح علی خان نے قومی اسمبلی کی نشست کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں

لاہور(شوبز ڈیسک) مقبول گانوں کو اڈھنگے انداز میں گاکر شہرت حاصل کرنے والے مزاحیہ گلوکار چاہت فتح علی خان نے بھی الیکشن لڑنے کا فیصلہ کرتے ہوئے عام انتخابات 2024 کے لیے کاغذاتِ نامزدگی جمع کروا دیئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر اپنی گلوکاری اور منفرد انداز سے مشہور ہونے والے چاہت فتح علی خان نے قومی اسمبلی کی نشست کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔ چاہت فتح علی خان نے لاہور سے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 128 سے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں جو انہوں نے اپنے اصل نام کاشف رانا کے نام سے جمع کرائے۔

چاہت فتح علی خان نے کہا کہ این اے 128 سے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیے ہیں اور میں آزاد امیدوار کی حیثیت سے الیکشن لڑرہا ہوں۔ ان کا کہنا ہے میں خوشیاں بانٹنے آ گیا ہوں، اب میرا دل چاہتا ہے کہ میں عوام میں رہوں اور مزید خوشیاں بانٹوں۔ چاہت فتح علی خان نے اس سے متعلق اپنے ایکس اکانٹ پر ویڈیوز بھی شیئر کی ہیں جن میں ان کا دعوی ہے کہ انہوں نے یہ قدم پاکستانی عوام کی خوشی کے لیے اٹھایا ہے۔ انہوں نے اپنی ایک ویڈیو میں عوام کو کرسمس اور نئے سال کی مبارکباد بھی دی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button