پاکستان

مصدق ملک کووزارتِ خزانہ کا قلم دان سونپےجانےکا امکان

وفاقی کابینہ کی تشکیل کے لیے غورجاری ہے، ڈاکٹرمصدق ملک کو وزارتِ خزانہ کا قلم دان سونپےجانےکا امکان ہے۔

اسلام آباد(کھوج نیوز) وفاقی کابینہ کی تشکیل کے لیے غورجاری ہے، ڈاکٹرمصدق ملک کو وزارتِ خزانہ کا قلم دان سونپےجانےکا امکان ہے۔ وزیرِ اعظم شہبازشریف نےگزشتہ روزملکی معیشت پرمجموعی جائزہ لینے کےلیےاجلاس بلایا تھا، اہم بات یہ ہےکہ اس اجلاس میں سابق وزیرِخزانہ اسحٰق ڈارموجود نہیں تھےبلکہ سابق وزیر پیٹرولیم و قدرتی وسائل سینیٹرمصدق ملک کو مشاورت کے لیےبلایا گیا تھا۔

وزیرِ اعظم شہبازشریف نے مصدق ملک کو پہلی نشست دی تھی، قوی امکان ہے کہ انہیں وزارتِ خزانہ کا قلم دان سونپا جائے گا۔ ا س اجلاس میں احد چیمہ کو بھی بلایا گیا تھا، احد چیمہ کو وزیرِ اعظم نے اپنا مشیر بنانے کا فیصلہ کیا ہے، وہ وزیرِ اعظم آفس میں ہی بیٹھیں گے۔

عطاء اللّٰہ تارڑ کو وزیرِ اطلاعات و نشریات، خوآجہ اصف کو وزیرِ دفاع، اسحاق ڈار کو وزیرِ خارجہ، احسن اقبال کو وزیرِ منصو بہ بندی و ترقیات بنائے جا نے کا امکان ہے۔ ان کے علاوہ رانا تنویر،شیزہ فاطمہ، چوہدری طارق بشیر چیمہ، چوہدری سالک حسین کے بھی کابینہ میں شامل ہونے جبکہ جہانزیب خان کو وزیرِ اعظم کا معاونِ خصوصی بنائے جانے کا امکان ہے۔

ایم کیو ایم کے بھی 2 وزیر جبکہ استحکامِ پاکستان پارٹی کے عبد العلیم خان کے بھی کابینہ میں شامل ہونے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق پہلے مرحلے میں پیپلز پارٹی کابینہ میں شامل نہیں ہو گی، البتہ دوسرے مرحلے میں پی پی کے وزارتیں لینے کا امکان ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button