پاکستان

 اسد الرحمٰن گیلانی وزیراعظم کےپرنسپل سیکرٹری تعینات

وفاقی بیوروکریسی میں تقرر و تبادلے ،اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نےباضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

اسلام آ باد (کھوج نیوز) وفاقی بیوروکریسی میں تقرر و تبادلے ،اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نےباضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ وزارت عظمی کا منصب سنبھالنے کےبعد شہبازشریف نےپہلا حکم اپنےنئےسیکرٹری کی تقرری کا کیا۔  پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کےگریڈ 21 کے افسراسد الرحمن گیلانی کو وزیراعظم کا سیکرٹری ( پرنسپل سیکرٹری ) تعینات کردیا گیا۔ اسد الرحمن گیلانی ایڈیشنل انچارج پاورڈویژن تعینات تھے۔

وہ 24ویں کامن کے افسر ہیں، اس سے قبل وہ ایڈیشنل سیکر ٹری انچارج وزارت صنعت و پیداوار‘ سیکر ٹری بورڈ آف انوسٹمنٹ کے عہدوں پر فائزرہ چکے ہیں، چیئر مین نادرا کا بھی اضافی چارج ان کے پاس رہا، وزیر اعظم آفس میں بطور ایڈیشنل سیکر ٹری کام کر چکے ہیں ۔ خرم آغا کو وزیراعظم کے موجودہ پرنسپل سیکرٹری کے عہدے سے ہٹاکر و فا قی سیکرٹری کامرس تعینات کردیا گیا۔ وہ گریڈ 22 کے افسر ہیں۔ 

موجودہ سیکرٹری کامرس محمد صالح فاروقی کے عہدے سے ہٹادیا گیا ،انہیں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد چراغ حیدر کوسیکرٹری وزارتِ دفاعی پیداوار مقرر کیا گیا ۔

لیفٹیننٹ جنرل (ر) چراغ حیدر کا تقرر کنٹریکٹ پر 2 سال کیلئے کیا گیا ، تقرر 5 مارچ 2024 سے شمار ہو گا۔ سیکریٹریٹ گروپ گریڈ 20 کے افسر اورجوائنٹ سیکرٹری وزارتِ منصوبہ بندی خیر محمد کلوار کو تبدیل کرکے ان کی خدمات سندھ حکومت کے سپرد کی گئی ہیں۔

در یں اثنا ءڈپٹی چیف اکاؤنٹس افسر، چیف اکاؤنٹس آفیسر آفس، وزارتِ خارجہ امور عمار رحمان کو تبدیل کرکے امریکہ میں پاکستان کے سفارت خانہ میں 3سال کیلئے بطور فنانس اینڈ اکاؤنٹس افسر مقرر کیا گیا ہے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button