پاکستان

الیکشن کمیشن نے نو منتخب حکومتوں کو کھلی چھوٹ دے دی

منتخب حکومتیں اپنے روزمرہ امور انجام دے سکتی ہیں' الیکشن کمیشن نے انتخابات کے باعث ٹرانسفر، پوسٹنگ، ترقیاتی منصوبوں اور بھرتی پر پابندی عائد کی تھی

اسلام آباد(کھوج نیوز) الیکشن کمیشن نے نو منتخب حکومتوں کو کھلی چھوٹ دے دی ‘ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ٹرانسفر، پوسٹنگ، ترقیاتی منصوبوں اور بھرتی پر عائد پابندی اٹھالی۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کے مطابق نگراں حکومتوں کی مدت مکمل ہونے پر پابندی اٹھائی جارہی ہے۔ الیکشن کمیشن نے کہاکہ منتخب حکومتیں اپنے روزمرہ امور انجام دے سکتی ہیں۔ الیکشن کمیشن نے انتخابات کے باعث ٹرانسفر، پوسٹنگ، ترقیاتی منصوبوں اور بھرتی پر پابندی عائد کی تھی۔ صوبوں کے بعد آج مرکز میں بھی منتخب حکومت بن گئی ہے جس کے بعد پابندی اٹھالی گئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button