پاکستان

ملیکہ بخاری نے جیل سے رہائی پانے کے بعد پی ٹی آئی کو خیر باد کہہ دیا

چاہتی ہوں بحثیت وکیل پاکستان میں اہم کردار ادا کروں، چاہتی ہوں کہ اپنے خاندان کے ساتھ وقت گزاروں: ملیکہ بخاری کی پریس کانفرنس

اسلام آباد(اپنے رپورٹر سے، مانیٹرنگ ڈیسک) ملیکہ بخاری نے جیل سے رہائی پانے کے بعد پی ٹی آئی کو خیر باد کہہ دیا’ ملیکہ بخاری نے بھی پاکستان تحریک انصاف چھوڑ دی جس کا اعلان انہوں نے پریس کانفرنس میں کیا۔ اپنی پریس کانفرنس میں ملیکہ بخاری نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات کی مذمت کرتی ہوں ، ہر پاکستانی کیلئے 9 مئی کے واقعات تکلیف دہ ہیں۔

ملیکہ بخاری نے پارٹی عہدوں سے مستعفی ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ چاہتی ہوں بحثیت وکیل پاکستان میں اہم کردار ادا کروں، چاہتی ہوں کہ اپنے خاندان کے ساتھ وقت گزاروں۔ انہوں نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات کی تحقیقات ہوں گی تو چیزیں سامنے آئیں گی، 9 مئی کے واقعات میں ملوث افراد کو قانون کے مطابق سزا دینی چاہیے, جیل کی مشکلات کا سامنا مشکل ہے, دلیری کیساتھ ان مشکلات کا سامنا کیا، مئی کی گرمی میں اڈیالہ جیل میں ایک دن گزاریں تو مشکلات کا اندازہ ہو، اگر سرخ لکیر کو کراس کیا جاتا ہے تو قانون کے مطابق کارروائی ہونی چاہیے۔ خیال رہے کہ ملیکہ بخاری کو کچھ دیر قبل اڈیالہ جیل سے رہا کیا گیا تھا۔ انہیں تھری ایم پی او کے تحت جیل میں نظر بند کیا گیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button