پاکستان

” موبائل کلینکس آن ویلز” مریم نواز کا ہر خواب پورا کرنے کیلئے دن رات محنت کریں گے: خواجہ عمران نذیر کا دعویٰ

مریم نواز شریف نے اپنی بہنوں کا اپنی بیٹیوں کا اور اپنی مائوں کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے اور جو مریم سپیڈ آئی ہے اس معذرت کے ساتھ سب سپیڈ کو مات دے دی ہے

لاہور(کھوج نیوز) خواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ مجھے بہت خوشی ہے کہ مریم نواز نے جو خواب دیکھا تھا جو انہوں نے سوچا تھا جو میاں نوازشریف کا حکم تھا آج اس پاک ذات کے فضل سے کیونکہ اس کے فضل کے بغیر کچھ ممکن نہیں ، اللہ تعالیٰ نے آپ کو پھر سرخرو کیا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے اس بھی یہ بات کہی تھی جب موبائل فیلڈ اسپتال کی افتتاحی تقریب میں تشریف لائیں تھیںآپ کا حکم تھا کہ مجھے صحت کی دستک لوگوں کے غریب انسان کے گھر کے دروازے پر دینی ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ میرا ویژن یہ ہے کہ آپ کا حکم تھا میری ہیلتھ کی فیسلیٹی چل کر غریب آدمی کے دروازے پر جائیں ، میری جمہوریت یہ کہتی ہے جب نواز شریف کی بیٹی حکمران ہو تو کہ ایک غریب، ایک مزدور ، ایک کسان کے دروازے پر جا کر دستک دی جائے اور کہا جائے کہ آئیے یہ ہیلتھ فیسلیٹی چل کر آپ کے پاس آئی ہے اس سے استفادہ فرمائیں اور آج اس مزار اقبال کے احاطے میں جس نے اس پاکستان کا خواب دیکھا تھا اس قائد جس نے اس خواب کو عملی تعبیر دی تھی اور آج میرے قائد نے جس نے پروگریسو پنجاب کا خواب دیکھا تھا اور اس کی تعبیر کے لئے ان کا بھائی شہباز شریف دن رات محنت کیا کرتا تھا اور آج ان کی بیٹی ہماری لیڈر ، ہمارا فخر مریم نواز شریف آج مصروف عمل ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ مجھے آج مریم نواز شریف کی کامیابی کے لئے صرف اس لئے دعا نہیں کرنی کہ آپ میری لیڈر ہیں میری قائد ہیں بلکہ آج میں اور پاکستان کی 50 فیصد سے زیادہ میری بہنیں، میری بیٹیاں اور میری مائیں جو خواتین ہیں وہ اس لیے بھی آپ کی کامیابی کے لئے دعا گو ہیں کہ آپ کی کامیابی کی صورت میں یہ ثابت ہوگا کہ ایک خاتون اگر اس پر بھروسہ کیا جائے تو وہ قوم کو سیدھا راستہ پر چلا سکتی ہے ، بحران سے نکال سکتی ہے اور خدانخواستہ اگر آپ ناکام ہوتیں تو پاکستان کی 55 فیصد آبادی ناکام ہو جاتی۔ مریم نواز شریف نے اپنی بہنوں کا اپنی بیٹیوں کا اور اپنی مائوں کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے اور جو مریم سپیڈ آئی ہے اس معذرت کے ساتھ سب سپیڈ کو مات دے دی ہے کوئی سوچ نہیں سکتا تھا کہ 6 سے 8ہفتے تو حکومتوں کو اپنا ہاتھ سیدھا کرنے میں لگتے ہیں لیکن ہماری حکومت کے ان 6 سے 8 ہفتوں میں پروگرام پر پروگرام آ رہے ہیں ۔ خواجہ عمران نذیر کا کہنا تھا کہ میں اپنے بھائی علی جان خان کا ، اپنے پارٹنر بھائی خواجہ سلمان رفیق کا اور خاص طور پر پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر کے ایک ایک ورکر کا ، ایک ایک ٹیم کا ، ایک ایک ممبر کا دل کی تہہ گہرائیوں سے مشکور ہوں کہ جنہوں نے دن رات محنت کر کے اپنی آنکھوں میں نیند رکھ کر محنت کی ہے اور 6 سے 8 ہفتے یہ کوئی مذاق نہیں ہے اللہ کے فضل سے یہ جو ” موبائل کلینکس آن ویلز ”ہے یہ گاڑیاں نہیں بلکہ مریم نواز شریف کا ویژن ہے کہ صحت کی سہولیات کسان ، غریب اور مزدور کے دروازے پر دستک دے کر کہیں گی کہ آئو نوازشریف کا ویژن تمہارے پاس چل کر آیا ہے آج یہ صحت کی سہولت تمہارے دروازے پر دستک دے رہی ہے اور آج مجھے یہ بھی کہنا ہے کہ مریم نواز شریف نے ٹرک کی بیتی کے پیچھے لگانے والوں کی طرح ، قوم کے خوابوں سے کھیلنے والوں کی طرح لوگوں کو سنہرے خواب نہیں دکھائے بلکہ آپ نے باتیں کم کی ہیں اور کام زیادہ کیا ہے۔ آخر میں خواجہ عمران نذیر کا کہنا تھا کہ میں مزار اقبا ل کو گواہ بنا کر کہتا ہوں کہ آپ کے ساتھ مل کر دن رات محنت کریں گے اور جو خواب آپ لے کر آئی ہیں ، جو ویژن آپ لے کر آئی ہیں جو میرے قائد میاں نوازشریف نے ساری زندگی کیا ہے انشاء اللہ تعالیٰ اس کو پورا کریں گے یہ ”موبائل کلینکس آن ویل” سے 40لاکھ افراد اس سے مستفید ہوں گے اس محبت کو اس تصور کو بڑھاتے جائیں گے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button