پاکستان

مولانا فضل الرحمن اور نوازشریف رابطے بحال، مل کر کام کرنے پر اتفاق

فضل الرحمن اور سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کے درمیان باہم مل کر سیاسی امور اور معاشی مسائل سے نمٹنے کے لئے ایک دوسرے کے ساتھ ملنے کا فیصلہ کرلیا ہے

لاہور(کھوج نیوز) جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن اور پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد و سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کے درمیان رابطے بحال ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن اور پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد و سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کے درمیان باہم مل کر سیاسی امور اور معاشی مسائل سے نمٹنے کے لئے ایک دوسرے کے ساتھ ملنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ واضح ہو کہ ان دنوں مولانا فضل الرحمن اور پی ٹی آئی کے درمیان مشترکہ طور پر سیاسی احتجاج کی باتیں چل رہی تھیں لیکن یہ تمام قیاس آرائیاں اب دم توڑ گئی ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ مولانا فضل الرحمن اور میاں نوازشریف کے درمیان بہت جلد ایک اہم ملاقات بھی ہونے کا امکان ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button