پاکستان

مولانا فضل الرحمن کا زرداری سے رابطہ، سینیٹ انتخاب کیلئے مدد مانگ لی

مولانا فضل نے زرداری سے رابطہ کر کے سینیٹ انتخاب میں اپنا امیدوار کامیاب کروانے کے لئے مدد مانگی ہے جس پر انہیں ابھی تک کسی قسم کی یقین دہانی نہیں کروائی گئی

اسلام آباد(کھوج نیوز) جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کا پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین و صدر مملکت آصف علی زرداری سے رابطہ، سینیٹ انتخاب میں مدد مانگ لی۔

تفصیلات کے مطابق جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین و صدر مملکت آصف علی زرداری سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے اور سینیٹ انتخاب میں اپنی جماعت کے امیدوار کو کامیابی دلوانے کے لئے مدد مانگ لی ہے جبکہ پیپلز پارٹی کی طرف سے ان کو ابھی تک کسی قسم کی یقین دہانی نہیں کروائی گئی ہے۔واضح رہے کہ آصف زرداری سے رابطہ سے قبل مولانا فضل الرحمن پاکستان تحریک انصاف سے سینیٹ انتخابت میں کامیابی کے لئے مدد مانگی جس پر ان کو پی ٹی آئی نے صاف انکار کر دیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button