پاکستان

مچ میں ناکام دہشتگرد حملہ، بھارتی خفیہ ایجنسی ”را” کے ملوث ہونیکا انکشاف

بھارت را سے جڑے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے پاکستان میں بدامنی اور انتشار پھیلا رہا ہے، گزشتہ سال سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجر کا کینیڈا میں قتل بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے

بلوچستان(کھوج نیوز) بلوچستان کے علاقے مچ میں ناکام دہشتگرد حملے میں بھارتی خفیہ ایجنسی کے ملوث ہونے کا انکشاف سامنے آیا ہے، حملے کی خبر پہلے را سے منسلک اکائونٹس سے دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق سکیورٹی ذرائع کا کہنا تھا کہ بھارتی سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے پاس حملے کی اطلاع پہلے سے موجود تھی، حملے کے دوران را سے جڑے اکاؤنٹس نے سوشل میڈیا پر پراپیگنڈہ شروع کیا، بھارتی خفیہ ایجنسی را سے منسلک اکاؤنٹس نے پہلے حملے کی خبر اپنے اکاؤنٹس سے دی۔ ماہرین کے مطابق بھارت را سے جڑے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے پاکستان میں بدامنی اور انتشار پھیلا رہا ہے، گزشتہ سال سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجر کا کینیڈا میں قتل بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارت بین الاقوامی قوانین کی مسلسل خلاف ورزیوں میں مصروف ہے، اقوام عالم بھارت کی کھلم کھلا دہشتگردی کے خلاف سخت ایکشن لیں۔ دوسری جانب مچ میں حملے کی ذمہ داری کالعدم تنظیم بلوچستان لبریشن آرمی نیقبول کرلی۔ سکیورٹی ذرائع کا بتانا ہے کہ گرفتاربھارتی قاتلوں نے شاہد لطیف کو سیالکوٹ،محمد ریاض کو راولاکوٹ میں قتل کیا۔ شاہد لطیف، ریاض کیقتل میں بھارتی ایجنٹس اشوک کمار آنند اوریوگیش کمار ملوث تھے۔ واضح رہے کہ مچ میں سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کا حملہ پسپا کیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button