پاکستان

میئر کراچی کا الیکشن، امیدواروں کے درمیان لفظی جنگ شدت اختیار کر گئی

حافظ نعیم الرحمان نے کے پیپلز پارٹی پر مینڈیٹ پر قبضے کا الزام لگایا تو مرتضی وہاب نے اپنا مینڈیٹ کونسل میں آکر اکثریت سے ثابت کرنے کا مشورہ دے دیا

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) میئر کراچی کا الیکشن، امیدواروں کے درمیان لفظی جنگ شدت اختیار کر گئی ‘ دونوں امیدواروں نے ایک دوسرے پر تنقید کے نشتر چلانا شروع کر دیئے ۔

تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی کے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ کراچی کے مینڈیٹ پر قبضہ کیا جارہا ہے، روز چیئرمین لاپتا ہورہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے پہلے بھی ملک توڑ دیا تھا، مگر مینڈیٹ نہیں مانا تھا۔ ساڑھے تین لاکھ ووٹ لینے والی پیپلز پارٹی نو لاکھ ووٹوں کا مینڈیٹ نہیں مان رہی۔حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ اب بھی وقت ہے، پیپلز پارٹی منہ پر کالک نہ ملے، مینڈیٹ تسلیم کرے۔پیپلز پارٹی کے مرتضی وہاب نے جواب دیا کہ جو بھی مینڈیٹ کا دعویدار ہے وہ کونسل میں اکثریت ثابت کرے ۔ حافظ نعیم کے بیانات مناسب نہیں۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کا عمل پورا ہونے دیں، نعیم الرحمان دبا سے ووٹ لینا چاہتے ہیں تو یہ نہیں ہونے دیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button