پاکستان

نوازشریف احتساب عدالت میں پیشی کیلئے مری سے اسلام آباد پہنچ گئے

نواز شریف آج توشہ خانہ ریفرنس کیس میں احتساب عدالت میں پیش ہوں گے، عدالت نے نواز شریف کے وارنٹ آج تک معطل کیے تھے

اسلام آباد(کھوج نیوز) مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف احتساب عدالت میں پیشی کے لیے مری سے اسلام آباد پہنچ گئے، وہ اپنے ذاتی سکواڈ کیساتھ مری ایکسپریس وے روانہ ہوئے تھے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف آج اسلام آباد کی احتساب عدالت اور اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش ہوں گے۔ نوازشریف اپنے ذاتی اسکواڈ کے ساتھ براستہ مری ایکسپریس وے روانہ ہوئے تھے، نواز شریف کے ہمراہ مریم نواز شریف اور وکلا کی ٹیم بھی ہے۔ نواز شریف آج توشہ خانہ ریفرنس کیس میں احتساب عدالت میں پیش ہوں گے، عدالت نے نواز شریف کے وارنٹ آج تک معطل کیے تھے، جج احتساب عدالت محمد بشیر نے نواز شریف کوپیشی کے لیے ڈیڑھ بجے تک کا وقت دیا ہے۔ نوازشریف کے وکیل قاضی مصباح نے اسلام آباد کی احتساب عدالت میں 3 درخواستیں دائر کی ہیں۔ وکیل کی جانب سے توشہ خانہ ریفرنس میں نواز شریف کی ضم شدہ پراپرٹی بحال کرنیکی درخواست دائر کی گئی ہے۔ دوسری درخواست کی گئی ہیکہ توشہ خانہ کیس میں نواز شریف کا وکیل مقرر کیا جائے۔ عدالت میں نواز شریف کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کی درخواست بھی دائر کی گئی ہے۔ سابق وزیراعظم کی پیشی کے موقع پر اسلام آباد کے جوڈیشل کمپلیکس کے اندر اور باہر سکیورٹی بڑھادی گئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button