پاکستان
نوازشریف اگلے وزیراعظم، 2سال بعد مریم نواز وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالیں گی: اسد طور کا دعویٰ
نوازشریف 5سال کے لئے وزیراعظم ہوں گے لیکن وہ 2سال کے بعد وزارت عظمیٰ کا منصب چھوڑ کر اپنا عہدہ مریم نواز کو منتقل کر دیں گے
![nawaz sharif and maryam nawaz](https://i0.wp.com/www.khouj.com/wp-content/uploads/2023/12/nawaz-sharif-and-maryam-nawaz.jpg?resize=690%2C393&ssl=1)
اسلام آباد(کھوج نیوز) سینئر صحافی و کالم نگار اسد طور نے دعویٰ کیا ہے کہ ملک بھر میں ہونے والے عام انتخابات میں مسلم لیگ ن کی کامیابی حاصل کرے گی اور نوازشریف ہی وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالیں گے۔ انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ مسلم لیگ ن کے تاحیات قائد میاں نوازشریف اگلے وزیراعظم منتخب ہو ں گے اور وہ منتخب 5سال کے لئے ہی ہوں گے لیکن وہ صرف اور صرف 2سال کے لئے وزیراعظم بنیں گے جبکہ مریم نوازشریف کو کابینہ میں اعلیٰ عہدے پر فائز کیا جائے گا اور نواز شریف کے وزارت عظمیٰ کا منصب چھوڑنے کے بعد مریم نواز کو یہ عہدہ منتقل کر دیا جائے گا۔