پاکستان

چوہدری شجاعت کا جادو ، نوازشریف یوٹرن لینے پر مجبور

نواز شریف کی چوہدری شجاعت سے2 دہائیوں بعد ملاقات ' ن لیگ اور مسلم لیگ ق کے درمیان انتخابات میں باہمی تعاون اورسیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق ہو گیا

لاہور(کھوج نیوز) مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کا جادو چل گیا اور مسلم لیگ ن کے قائد و سابق وزیراعظم میاں نوازشریف سیٹ ایڈجسٹمنٹ نا کرنے پر یوٹرن لینے پر مجبور ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد و سابق وزیراعظم میاں نواز شریف تقریبا 15سال بعد چوہدری شجاعت سے ملنے ان کی رہائش گاہ پہنچے جہاں دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات 40 منٹ تک جاری رہی۔ ملاقات میں دونوں رہنماں کے درمیان ملکی سیاسی صورت حال اور انتخابات میں باہمی تعاون پر بات چیت ہوئی۔ اس موقع پر ن لیگ کی جانب سے مسلم لیگ ق کو انتخابات میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی پیش کش کی گئی۔ ملاقات میں نواز شریف کے ساتھ شہباز شریف، مریم نواز، رانا ثنا اللہ، سعد رفیق، سردار ایاز صادق، اعظم نذیر تارڑ اور دیگر پارٹی رہنما بھی موجود تھے۔ ملاقات میں مسلم لیگ ق کی جانب سے سالک حسین، شافع حسین، طارق بشیر چیمہ اور امتیاز رانجھا بھی شریک تھے۔ قبل ازیں ق لیگ کے رہنماں نے مہمانوں کا استقبال کیا۔

چوہدری شجاعت حسین نے ملاقات کے دوران نواز شریف کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ دونوں رہنماں کے مابین آئندہ عام انتخابات میں باہمی تعاون پر بات چیت کی گئی۔ علاوہ ازیں ن لیگ کی جانب سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے لیے بھی مسلم لیگ ق کو سیٹوں کی تعداد کے حوالے سے پیش کش کی گئی۔ اس دوران چوہدری شجاعت نے مطالبہ کیا کہ جن سیٹوں سے ہمارے لوگ جیتے تھے نہ صرف وہ ہمیں دی جائیں بلکہ گجرات، سیالکوٹ، منڈی بہا الدین اور حافظ آباد میں بھی سیٹیں دی جائیں۔ ملاقات میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے ہونے والی بات چیت کی تفصیلات بھی سامنے آ گئیں۔ جس کے مطابق مسلم لیگ ن نے ایم این اے کی 2 نشستوں پر ق لیگ کو سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی آفر کی ہے۔ علاوہ ازیں ایم پی اے کی 3 سیٹوں پر بھی ایڈجسٹمنٹ کی پیش کش کی گئی ہے۔ مسلم لیگ ق نے اہم ملاقات کے بعد اپنی پارٹی قیادت کا اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ جس میں ملاقات کے حوالے سے رہنماں کو اعتماد میں لیے جانے کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے پیش کش کا جائزہ لیا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button