پاکستان
نوازشریف بانی پی ٹی آئی سے مذاکرات کیلئے تیار ‘ رانا ثناء اللہ کا چونکا دینے والا انکشاف
خواجہ سعد رفیق اور مجھ پر وفاقی کابینہ میں شمولیت کے لئے پارٹی اعلیٰ قیادت شدید دبائو ڈال رہی ہے: رانا ثناء اللہ خان کا چونکا دینے والا انکشاف
لاہور(کھوج نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ خواجہ سعد رفیق اور مجھ پر وفاقی کابینہ میں شمولیت کے لئے پارٹی کی اعلیٰ قیادت شدید دبائو ڈال رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی قیادت کا مؤقف ہے کہ مسلم لیگ ن کی عوامی مقبولیت میں اضافہ کرنے ، پی ٹی آئی کی سازشوں اور ملک دشمن کے خلاف بیانیہ بنانے کے لئے کابینہ میں شامل ہونا ضروری ہے لیکن میں سمجھتا ہوں کہ کسی بھی عوامی عہدہ کے بغیر زیادہ مؤثر انداز میں سیاسی حریفوں کے خلاف بیانیہ بنایا جاسکتا ہے۔ رانا ثناء اللہ نے یہ بھی انکشاف کیا ہے کہ ماضی کی طرح پارٹی قائد میاں نوازشریف اب بھی عمران خان سے بات چیت کرنے کے لئے تیار ہیں۔