پاکستان

نوازشریف خود چل کرتو ان کےسامنےوہی شرائط رکھی جائیں گی جن پرانھوں نےالیکشن کےبعد عمل نہیں کیا،مولانا فضل الرحمٰن کی گفتگو

مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ اگر سابق وزیراعظم میاں نوازشریف خود چل کر ہمارے پاس آئے تو ان کے سامنے وہی شرائط رکھی جائیں گی جن پر انھوں نے الیکشن کے بعد عمل نہیں کیا

لاہور(کھوج نیوز) مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ اگر سابق وزیراعظم میاں نوازشریف خود چل کر ہمارے پاس آئے تو ان کے سامنے وہی شرائط رکھی جائیں گی جن پر انھوں نے الیکشن کے بعد عمل نہیں کیا۔مولانا فضل الرحمٰن "کھوج نیوز” سے خصوصی گفتگو کررہے تھے ۔ واضح ہو کہ الیکشن 2024 سے پہلے پاکستان مسلم لیگ ن اور مولانا فضل الرحمٰن کے درمیان یہ فارمولا طے پایا تھا کہ اگر مسلم لیگ ن قومی اسمبلی میں سادی اکثریت حاصل کرنے میں کامیاب ہو جاتی ہے تو مولانا مسلم لیگ ن کی جانب سے صدر مملکت کے امیدوار ہوں گے تاہم ن لیگ کو قومی اسمبلی میں سادہ اکثریت حاصل نہیں ہو سکی جس کی وجہ سے پنجاب کی اس اکثریتی پارٹی کو مجبوری میں پیپلز پارٹی کے ساتھ اتحاد کرکے مرکز میں حکومت بنانا پڑی جس کے عوض آصف زرداری کو صدر مملکت کے عہدے کے لئے ووٹ اور حمایت دینا مسلم لیگ ن کی مجبوری بن چکی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button