پاکستان

نوازشریف وطن واپس آ کر الیکشن میں حصہ لیں گے، حمزہ شہباز کا بڑا اعلان

نوازشریف کی وطن واپسی کے لئے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں، ان کی واپسی سے ہمارا ووٹ بینک مضبوط ہوگا : حمزہ شہباز کا اعلان

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے انکشاف کیا ہے کہ قائد مسلم لیگ ن لیگ اور سابق وزیراعظم میاں نوازشریف الیکشن سے پہلے پہلے وطن واپس آ جائیں گے اور الیکشن میں باقاعدہ حصہ بھی لیں گے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنماء و سابق وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے اعلان کیا ہے کہ قائد مسلم لیگ ن میاں نوازشریف بہت جلد وطن واپس آ رہے ہیں اور وطن واپس آ کر الیکشن میں حصہ بھی لیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف کی وطن واپسی کے لئے تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں ہمارے قائد کی وطن واپسی سے مسلم لیگ ن اور مضبوط ہو جائے گی اور انشاء اللہ ہم آئندہ الیکشن میں بھاری اکثریت سے کامیاب ہوں گے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button