پاکستان

پرویز الٰہی دوران سماعت فون پر کس سے بات کرتے رہے؟ کھوج نیوز نے کھوج لگا لی

پاکستان تحریک انصاف کے صدر دوران سماعت فون پر اپنے بیٹے مونس الٰہی اور اسٹیبلشمنٹ سے بات چیت کرتے رہے تھے

لاہور(کھوج نیوز، مانیٹرنگ ڈیسک) پرویز الٰہی دوران سماعت فون پر کس سے بات کرتے رہے؟ کھوج نیوز نے کھوج لگا لی ‘ سچائی سامنے آنے پر سب حیران و پریشان رہ گئے ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے صدر چوہدری پرویز الٰہی دوران سماعت عدالت میں موبائل فون استعمال کرتے رہے، کھوج نیوز ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے صدر چوہدری پرویز الٰہی دوران سماعت اپنے بیٹے مونس الٰہی اور اسٹیبلشمنٹ کے اعلیٰ افسران سے فون پر بات چیت کرتے رہے۔ چوہدری پرویز الٰہی کے خلاف مقدمے کی سماعت گوجرانوالہ کے جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں ہوئی۔ عدالت میں وکلا کے رش کے باعث چوہدری پرویز الٰہی کو پیچھے کرسی پر بٹھایا گیا تھا۔ دوران سماعت چوہدری پرویز الٰہی موبائل فون استعمال کرتے رہے، پرویز الٰہی وکلا کے رش میں موبائل فون پر کسی سے بات کرتے رہے’ عدالت نے چوہدری پرویز الٰہی کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا جو کچھ دیر بعد سنایا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button