پاکستان

نوازشریف "کنگ آف پاکستان،برطانیہ سے بھی خبر آگئی

بی بی سی  کی ایک رپورٹ میں نواز شریف کو کنگ آف پا کستان قرار دیا گیا ہے

اسلام آ باد ( کھوج ویب ڈیسک) ایک اور عالمی ادارے کی رپورٹ  آ گئی ، نواز شریف کو "کنگ آف پاکستان ” قرار دیدیا  ۔گیلپ، اپور ، بلوم برگ کے بعد بی بی سی  کی ایک رپورٹ میں نواز شریف کو کنگ آف پا کستان قرار دیا گیا ہے ۔ رپورٹ کے مطابق نواز شریف نے 2013میں تیسری مرتبہ وزیر اعظم بننے کا ریکارڈ قائم کیا، بڑے حریف عمران جیل میں ، انکی مقبول جماعت کو رکاوٹوں کا سامناہے ،نواز شریف پنجاب کے سب سے مقبول لیڈر ،قومی سطح پر بھی مقبولیت 36سے 52فیصد پر پہنچ گئی ہے، 3 مرتبہ وزیر اعظم رہنے والے اور خود ساختہ جلاوطنی ختم کرکے وطن وا پس آ نیوالے نواز شریف اب8فروری کو ہونیوالے الیکشن کے واضح فاتح نظر آتے ہیں

گزشتہ 3 دہائیوں میں پا کستان کی سیا ست پر انکی بر تری کی وجہ سے یہ پیشگوئی کی جاسکتی ہے کہ وہ دو بارہ سب سے بڑے عہدے پر فائز ہو سکتے ہیں انکی آخری مدت وزارت عظمیٰ کرپشن پر سزا کی وجہ سے ختم ہوئی اور اس سے پہلے مارشل لاء کی وجہ سے انکی حکومت کا خاتمہ ہوا تھااب بھی نظر آ تا ہے کہ نوا ز شریف اسی عہدے پر وا پس آنے میں کامیاب ہو جائینگے یہ اس لحاظ سے ڈرا مائی واپسی ہو گی کہ اس سے قبل انہیں پاکستان کی طاقتور فوج کا مخا لف تصور کیا جا تا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button