پاکستان
نوازشریف کو این اے 130 سے الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی
نواز شریف کے لاہور سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 130 سے کاغذات نامزدگی درست قرار جبکہ کاغذات منظور کرنے کے خلاف اپیل خارج کردی گئی
لاہور(کھوج نیوز) مسلم لیگ ن کے تاحیات قائد و سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کو لاہور سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 130سے الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن ٹربیونل کے جج جسٹس احمد ندیم ارشد نے فیصلہ سنادیا اور لاہور کے حلقہ این اے 130 سے سابق وزیراعظم نوازشریف کے کاغذات نامزدگی منظور کرنے کے خلاف اپیل خارج کردی۔ جج جسٹس احمد ندیم ارشد نے ن لیگ کے قائد نوازشریف کے کاغذات نامزدگی درست قرار دے دیئے۔ اشتیاق چوہدری ایڈووکیٹ نے نوازشریف کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کیخلاف اپیل دائر کی تھی۔