پاکستان

نوازشریف کی معاشی ماہرین کیساتھ اہم ملاقات، بڑے بڑے فیصلوں کا اعلان

ملاقات میں شرح ترقی میں اضافے، ٹیکس اصلاحات اور توانائی بحران کے خاتمے اور بجلی اور گیس کی قیمتوں میں کمی کے اقدامات بھی طے کیے گئے

لاہور(کھوج نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے قائد نواز شریف کی معاشی ماہرین کے ساتھ اہم بیٹھک ہوئی، جس میں نوازشریف نے ملکی معیشت کی بحالی اور عوام کو مہنگائی سے نجات دلانے کے منصبوں کو حتمی شکل دے دی۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم اور قائد مسلم لیگ (ن) نواز شریف کا معاشی ماہرین کے ساتھ اہم مشاورتی اجلاس ہوا، جس میں سابق وزیر اعظم شہباز شریف نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں ملکی معاشی مسائل کے حل کے لیے اصلاحات اور معاشی بحالی کے لیے مختلف تجاویز پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں عوام کو مہنگائی سے نجات دلانے کے لیے معاشی منصوبے کو حتمی شکل دے دی گئی، جس میں قابل ذکر شرح ترقی میں اضافے، ٹیکس اصلاحات اور توانائی بحران کے خاتمے اور بجلی اور گیس کی قیمتوں میں کمی کے اقدامات بھی طے کیے گئے۔

اجلاس میں زراعت، صنعت اور آئی ٹی کی ترقی کے مراعات پر مبنی پیکج تیار اور سالانہ بنیادوں پر روزگار کی فراہمی اور نوجوانوں کو ہنرمند بنانے کے لیے پالیسی نکات بھی مرتب کرلیے گئے۔ اجلاس میں زراعی مقاصد کے لیے خصوصی رعایت پر شمسی توانائی کی فراہمی اور گھریلو صارفین کو بجلی کی فراہمی میں بڑی مراعات کا تعین بھی پیکج میں شامل ہے۔ اجلاس میں تعلیم، صحت اور انفراسٹرکچر کے لیے بڑے منصوبوں کی ترجیحات بھی طے کرلی گئیں جبکہ قومی ترقی کو تیز کرنے والے اقدامات سے مجموعی معاشی سرگرمیوں کو مرحلہ وار بڑھانے پر بھی اتفاق ہوا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button