پاکستان

نوازشریف کی واپسی کا پلان ایک بار پھر تبدیل، نیا پلان بھی سامنے آگیا

اسلام آباد ہائیکورٹ نے نواز شریف کو21 اکتوبر واپسی پر ائیرپورٹ پر گرفتار کرنے سے 24 اکتوبر تک روک دیا ' اب سابق وزیراعظم سیدھا لاہور ائیرپورٹ پر لینڈ کرینگے

اسلام آباد(کورٹ رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک) قائد ن لیگ و سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کی وطن واپسی کا پلان ایک بار پھر تبدیل ہوگیا ہے جبکہ نیا پلان بھی سامنے آگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نوازشریف کی حفاظتی ضمانت کی دو درخواستوں پر سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب سماعت کی۔ وکلا اعظم نزیر تارڑ ، امجد پرویز عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔ نیب پراسیکیوٹر رافع مقصود اور نعیم سنگھیڑا ہائیکورٹ پہنچے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے نواز شریف کو 21 اکتوبر واپسی پر ائیرپورٹ پر گرفتار کرنے سے 24 اکتوبر تک روک دیا ، چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے احکامات جاری کئے۔اسلام آباد ہائیکورٹ سے نوازشریف کی ضمانت منظوری کے بعد پلان تبدیل ہو گیا ۔ سابق وزیراعظم نوازشریف دبئی سے سیدھا لاہور پہنچیں گے۔ اس سے قبل بتایا گیا تھا کہ نوازشریف دبئی سے سیدھا اسلام آباد پہنچیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button