کھیل

ورلڈکپ:آسٹریلیا کےخلاف قومی ٹیم میں آج کتنے کھلاڑیوں کو”چھٹی”دی جائےگی؟

نائب کپتان شاداب خان کو آرام دینے کی توقع ہے، ان کی جگہ اسامہ میر کو موقع دیا جائے گا

بنگلورو (سپورٹس ڈیسک)ورلڈکپ:آسٹریلیا کےخلاف قومی ٹیم میں آج کتنے کھلاڑیوں کو”چھٹی”دی جائےگی؟رپورٹ کے مطابق آسٹریلیا کے خلاف پاکستانی ٹیم نے آج کے اہم میچ میں فتح کیلئے حکمت عملی تیار کر لی۔ قومی ٹیم کے کپتان اور کوچنگ سٹاف کی گزشتہ روز اہم میٹنگ ہوئی جس میں آسٹریلیا جیسے اہم حریف کے خلاف پلان پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔ آج کے میچ میں نائب کپتان شاداب خان کو آرام دینے کی توقع ہے، ان کی جگہ اسامہ میر کو موقع دیا جائے گا۔

بتایا گیا ہے کہ شاداب خان کو فارم میں نہ ہونے کے سبب آرام کا مشورہ دیا گیا ہے۔ کوچنگ سٹاف نے بھی اسامہ میر کو آج ٹیم میں شامل کرنے کا گرین سگنل دے دیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button