پاکستان

نوازشریف کے وکیل خواجہ حارث کی عمران خان سے لڑائی کی وجہ سامنے آگئی

خواجہ حارث نے صاف لفظوں میں عمران خان پر واضح کردیا تھا کہ انھوں نے کبھی اپنے کسی بھی موکل کا دفاع میڈیا کے سامنے نہیں کیا خواہ نوازشریف ہی کیوں نا ہوں

اسلام آباد(کھوج نیوز) نوازشریف کے وکیل خواجہ حارث کی عمران خان سے لڑائی کی وجہ سامنے آگئی،تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے کچھ عرصہ پہلے وکیل خواجہ حارث کو اپنے مقدمات سے دور رہنے کی ہدایت کی تھی جس پر خواجہ حارث نے خود کو عدالتوں میں زیرسماعت ان تمام مقدمات سے الگ کرلیا تھا جن میں پی ٹی آئی سربراہ کا دفاع کررہے تھے،

ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان نے خواجہ حارث سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ مقدمات کے ساتھ ساتھ میڈیا کے سامنے اور ٹاک شوز میں بھی ان کا دفاع کیا کریں ،ذرائع کا کہنا ہے کہ خواجہ حارث نے صاف لفظوں میں عمران خان پر واضح کردیا تھا کہ انھوں نے کبھی اپنے کسی بھی موکل کا دفاع میڈیا کے سامنے نہیں کیا خواہ نوازشریف ہی کیوں نا ہوں ،۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button