پاکستان

نوازشریف ہی اگلے وزیراعظم ہوں گے: صحافیوں و تجزیہ کاروں کا بڑا دعویٰ

پنجاب میں اس کی ایسی پوزیشن نہیں جو ن لیگ کی ہے اور نا ہی سعودی عرب اور قطر سے پیپلز پارٹی کے ایسے تعلقات ہیں جیسے میاں نواز شریف کے ہیں

اسلام آباد(کھوج نیوز) قائد مسلم لیگ ن و سابق وزیراعظم میاں نوازشریف آئندہ الیکشن میں چوتھی بار بھی وزیراعظم ہوں گے، اسلام آباد کے سینئر صحافیوں و تجزیہ کاروں کا بڑا دعویٰ سامنے آگیا ۔

تفصیلات کے مطابق سینئر صحافیوں و تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اب جب میاں نواز شریف وطن واپس آ رہے ہیں تو عدالتوں اور نیب سمیت دیگر اداروں کا رویہ 180 ڈگری پر تبدیل ہو چکا ہے۔ پہلے جس طرح انہیں رسوا کر کے نکال باہر کیا گیا تھا اب انہیں دولہا بنا کر واپس سیاسی میدان میں اتارا جا رہا ہے۔ بارات کی تیاری شروع ہو گئی ہے۔ سبب یہ ہے کہ اس وقت پاکستان میں اسٹیبلشمنٹ کے پاس نواز شریف کے علاوہ دوسرا کوئی آپشن نہیں۔ یہ متبادل پیپلز پارٹی ہو سکتی تھی، اسے آسرا بھی دیا گیا، اس سے بہت سارے کام بھی نکلوائے گئے، لیکن پنجاب میں اس کی ایسی پوزیشن نہیں جو ن لیگ کی ہے اور نا ہی سعودی عرب اور قطر سے پیپلز پارٹی کے ایسے تعلقات ہیں جیسے میاں نواز شریف کے ہیں۔ دکان چلانے کیلئے مال چاہئیے اور یہ مال فی الحال نواز شریف ہی لا سکتا ہے۔ ملک میں جتنے بھی سخت فیصلے ہونے ہیں وہ نگران حکومت کے دور میں ہی ہو جائیں گے تا کہ نواز شریف کو میدان صاف کر کے دیا جائے۔ اس لیے یہ یاد رکھیں کہ نواز شریف اسٹیبلشمنٹ کی ضرورت ہے تا کہ اسے اقتدار دے کر پروجیکٹ عمران کی ناکامی کے زخموں کو مندمل کیا جا سکے۔ جب زخم مندمل ہو جائیں گے تب کی تب دیکھی جائے گی۔ نواز شریف پر مہربانی کا یہ عالم ہے کہ ابھی الیکشن کا شیڈول بھی انانس نہیں ہوا۔ پنجاب میں ن لیگ کا عوامی سطح پر برا حال ہے لیکن یہ تاثر ابھی سے بنا دیا گیا ہے کہ نواز شریف ہی ملک کے اگلے وزیر اعظم ہوں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button