نواز شریف کا زرداری اور بلاول کی طرف سے یقین دہانی پر شکریہ
امید ہے مل کرپاکستان کو سیاسی، معاشی بحرانوں سے نکالنے میں کامیاب ہوں گے: صدر ن لیگ شہباز شریف اور زرداری کے درمیان ہونیوالی گفتگو
لاہور(کھوج نیوز) نواز شریف کا زرداری اور بلاول کی طرف سے یقین دہانی پر شکریہ ‘ مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف نے سابق صدر آصف زرداری اور پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔
تفصیلات کے مطابق شہباز شریف نے دونوں رہنماؤں سے ٹیلیفونک رابطے میں ن لیگ کی حمایت کے اعلان پرنواز شریف اوراپنی طرف سے شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ امید ہے مل کرپاکستان کو سیاسی، معاشی بحرانوں سے نکالنے میں کامیاب ہوں گے۔ خیال رہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اعلان کیا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے وزارت عظمیٰ کے امیدوار کو ووٹ دیں گے لیکن وزارتیں نہیں لیں گے۔ بلاول کا کہنا تھاکہ ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ ہم اس پوزیشن میں نہیں ہیں کہ وفاقی حکومت کا حصہ بنیں، ہم وفاقی حکومت میں وزارتیں نہیں لیں گے لیکن ن لیگ کے وزارت عظمی کے امیدوار کو ووٹ دیں گے۔