پاکستان

حکومت سازی کا معاملہ، ن لیگ کی بی اے پی کو شمولیت کی دعوت

شہباز شریف نے حکومت سازی میں خالد مگسی کو شمولیت کی دعوت دی ، دونوں رہنماؤں نے رابطوں کا سلسلہ جاری رکھنے پر اتفاق کیا

لاہور(کھوج نیوز) ن لیگ ملک میں اپنی حکومت بنانے کیلئے سر توڑ کوشش کر رہی ہے، مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے بلوچستان عوامی پارٹی( بی اے پی) کو حکومت سازی میں شمولیت کی دعوت دے دی۔

تفصیلات کے مطابق شہباز شریف نے بلوچستان عوامی پارٹی کے سربراہ خالد مگسی کو ٹیلی فون کرتے ہوئے الیکشن میں کامیابی پر مبارکباد دی جبکہ دونوں رہنماؤں کے درمیان ملکی سیاسی و معاشی صورتحال پر بات چیت ہوئی۔ ذرائع کے مطابق شہباز شریف نے حکومت سازی میں خالد مگسی کو شمولیت کی دعوت دی ، دونوں رہنماؤں نے رابطوں کا سلسلہ جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ شہبازشریف اور خالد مگسی نے جلد ملاقات کرنے پر بھی اتفاق کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button