پاکستان

نگران وزیراعظم کا معاملہ، جہانگیر ترین نے بھی راجہ ریاض کے ناموں کی حمایت کر دی

نگران حکومت کی تشکیل کیلئے استحکام پاکستان پارٹی اپوزیشن کے ساتھ کھڑی ہے اورامید ہے عبوری حکومت کا معاملہ افہام و تفہیم سے حل ہو جائے گا: جہانگیر ترین

لاہور(نیوز رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک) استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ جہانگیر خان ترین نے نگران وزیراعظم کیلئے اپوزیشن لیڈر کی جانب سے دیے گئے ناموں کی حمایت کردی۔

اپنے بیان میں جہانگیر ترین کا کہنا تھاکہ نگران وزیراعظم کیلئے اپوزیشن لیڈر کی طرف سے دیے گئے ناموں کی حمایت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نگران وزیراعظم کیلئے اپوزیشن کے تجویز کردہ نام کا انتخاب زیادہ بہتر ہوگا۔ ان کا کہنا تھاکہ نگران حکومت کی تشکیل کیلئے استحکام پاکستان پارٹی اپوزیشن کے ساتھ کھڑی ہے اورامید ہے عبوری حکومت کا معاملہ افہام و تفہیم سے حل ہو جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button