پاکستان

ن لیگی عائشہ رجب کی استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت

جہانگیر ترین نے پارٹی مفلر پہنا کرعائشہ رجب بلوچ کو پارٹی میں خوش آمدید کہا' عائشہ رجب بلوچ نے تاندیانوالہ میں آئی پی پی رہنماہمایوں اخترخان کی بھی حمایت کا اعلان کیا

لاہور(کھوج نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن)کی سابق رکن قومی اسمبلی عائشہ رجب نے استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی’ انہوں نے جہانگیر ترین سے ملاقات کے بعد یہ فیصلہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق عائشہ رجب بلوچ نے استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ جہانگیرترین سے ملاقات کی۔ انہوں نے نے استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ جہانگیر ترین نے پارٹی مفلر پہنا کرعائشہ رجب بلوچ کو پارٹی میں خوش آمدید کہا۔ عائشہ رجب بلوچ نے تاندیانوالہ میں آئی پی پی رہنماہمایوں اخترخان کی بھی حمایت کا اعلان کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button