پاکستان

ن لیگی پارلیمانی بورڈ کا اجلاس، حمزہ شہباز پھٹ پڑے، خوب دل کی بھڑاس نکال ڈالی

پی ٹی آئی دور میں جن لوگوں پر ظلم کیا گیا انہیں نظر انداز کیا جا رہا ہے، قربانیاں دینے والے کارکنان کو اچھے وقت میں بھلا دیا جاتا ہے: حمزہ شہباز شریف

لاہور(کھوج نیوز) میاں نوازشریف کی زیر صدارت ہونے والے مسلم لیگ ن کے پارلیمانی بورڈ اجلاس میں حمزہ شہباز پھٹ پڑے اور انہوں نے خوب اپنے دل کی بھڑاس نکال ڈالی۔

تفصیلات کے مطابق نوازشریف کی زیر صدارت ن لیگ کے پارلیمانی بورڈ کا 18ویں اجلاس ہوا، جس میں اسلام آباد اور لاہور کے حلقہ این اے 117،118 کے امیدواروں کے انٹرویو کئے گئے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور ن لیگ کے رہنما حمزہ شہباز ایک بار پھر قیادت کے سامنے پھٹ پڑے، اور خوب دل کی بھڑاس نکالی۔ ذرائع کے مطابق حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی دور میں جن لوگوں پر ظلم کیا گیا انہیں نظر انداز کیا جا رہا ہے، قربانیاں دینے والے کارکنان کو اچھے وقت میں بھلا دیا جاتا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں حمزہ شہباز نے کہا کہ پارٹی کیلئے تکلیفیں برداشت کرنے والے ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں، ن لیگ اکیلی کچھ نہیں، کارکنوں کو ساتھ لے کرچلنا ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button