پاکستان

وادی تیراہ میں شہید ہونے والے اہلکار فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک

نماز جنازہ میں حاضر سروس اور ریٹائرڈ فوجی و سول افسران، عزیز و اقارب و دیگر شہریوں نے شرکت کی،آئی ایس پی آر

راولپنڈی (نیوز رپورٹر، آن لائن)ضلع خیبر کے علاقے تیرہ میں شہید ہونے والے سپاہی باسط اور وقاص کی نمازجنازہ ادا، شہداء پورے فوجی اعزاز کیساتھ آبائی علاقوں میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان ضلع خیبر کے علاقے تیرہ میں فائرنگ کے تبادلے کے دوران جام شہادت نوش کرنے والے پشاور کے 24 سالہ سپاہی باسط علی شہید اور چارسدہ کے 26 سالہ سپاہی وقاص علی شاہ شہید کی نماز جنازہ ادا کردی گئی، شہداء کو ان کے اپنے آبائی علاقوں میں پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا، نماز جنازہ میں حاضر سروس اور ریٹائرڈ فوجی و سول افسران، عزیز و اقارب اور تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی، ترجمان کے مطابق مسلح افواج مادر وطن کے چپے چپے سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لئے پرعزم ہیں، جوانوں کی یہ قربانیاں دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے ہمارے عزم کو مضبوط کرتی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button