پاکستان
وزیراعظم نےاویس لغاری سےوزارت ریلوے کا قلمدان واپس لےلیا
وفاقی حکومت نےاویس لغاری سے وزارت ریلوے کا قلمدان واپس لےکرپاورڈویژن کا قلمدان سونپ دیا
اسلام آباد (کھوج نیوز )وزیراعظم نےاویس لغاری سےوزارت ریلوے کا قلمدان واپس لےلیا، وفاقی حکومت نےاویس لغاری سے وزارت ریلوےکا قلمدان واپس لےکرپاورڈویژن کا قلمدان سونپ دیا۔کھوج نیوز کےمطابق وزیراعظم شہبازشریف نےوفاقی وزیراویس لغاری کا قلمدان تبدیل کردیا، مصدق ملک سے پاورڈویژن کا اضافی قلمدان واپس لےکراویس لغاری کوسونپا گیا ہے ۔مصدق ملک کےپاس وزارت توانائی کا اضافی چارج تھا۔