وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور اوربانی پی ٹی آئی کےدرمیان اختلافات میں شدت
علی امین گنڈا پور نے گزشتہ دنوں صوبے کے معاملات اور چیف سیکرٹری کی تقرری کے لئے وزیراعظم شہبازشریف سے ملاقات کی تھی
پشاور(کھوج نیوز) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کی جانب سے وزیراعظم شہبازشریف سے ملاقات کے بعد سے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے درمیان اختلافات میں شدت آگئی ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے گزشتہ دنوں صوبے کے معاملات اور چیف سیکرٹری کی تقرری کے لئےوزیراعظم شہبازشریف سے ملاقات کی تھی ،علی امین گنڈا پورکا موقف ہےکہ صوبہ خیبر پختونخوا کی انتظامی امور چلانے کےلئےوفاقی حکومت کی سرپرستی کی ضرورت ہے اور مل جل کر چلنے سے ہی معاملات آگے بڑھ سکتےہیں تاہم عمران خان نےوزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پورکی حکمت عملی کو مسترد کرتےہوئے کہا ہےکہ کے پی کےکی حکومت کو چاہیےکہ وہ مرکزمیں شہبازحکومت کوٹفٹ ٹائم دے ۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا نے بانی پی ٹی آئی کے مشوروں پر عمل کرنے سے صاف انکار کردیا ہے اور مرکزی حکومت کے ساتھ افہام و تفہیم کے ساتھ چلنے پراتفاق کیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے ملک طاقتور حلقوں کی مداخلت پر وزیراعظم شہبازشریف سے ملاقات کی تھی جس کے بعد بانی پی ٹی آئی نے علی امین گنڈا پور سے سخت ناراضگی کا اظہارکیا ہے ۔پی ٹی آئی کے متعدد رہنماؤں کا خیال ہے کہ عمران خان نے خیبرپختونخوا میں میں وزارت اعلیٰ کی تبدیلی پر غور شروع کردیا ہے۔ یہ امربھی قابل ذکر ہےکہ خیبر پختونخوا ملک کا واحد صوبہ ہے جو مختلف مقامی مالی اداروں کا ساڑھے 9 ارب روپے زائد کا مقروض ہے۔