پاکستان

ایئر ایمبولینس خریدنے کی بجائے کرائے پر لینے کا فیصلہ کیوں کیا گیا؟ اہم خبر آگئی

ایئر ایمبولینس کو سالانہ ایک لاکھ امریکی ڈالرز کرائے پر جہاز لیا جائے گا' اس کے لئے مجموعی طور پر 4 4 کروڑ روپے کے اخراجات کیے جائیں گے

لاہور(کھوج نیوز) ایئر ایمبولینس خریدنے کی بجائے کرائے پر لینے کا فیصلہ کیوں کیا گیا ہے؟ اس حوالے سے اہم خبر سامنے آگئی ہے جس کے بعد سب سوچ میں پڑ گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ایئر ایمبولینس کو اگر کرائے پر حاصل کیا جاتا ہے تو اس کے لئے سالانہ ایک لاکھ امریکی ڈالرز کرائے پر جہاز لیا جائے گا۔ریسکیو سروسز کی جانب سے ایئر ایمبولینس سے متعلق تمام تفصیلات فراہم کر دی گئیں۔ایئر ایمبولینس کیلئے مجموعی طور پر 44 کروڑ روپے کے اخراجات کیے جائیں گے ۔

واضح رہے کہ چند روز قبل پنجاب حکومت نے ایئر ایمبولینس کے لئے ایک ہیلی کاپٹر اور دو ہوائی جہاز خریدنے کا فیصلہ کیا تھا اور اس کی خریداری کے لئے ورکنگ کمیٹی بھی تشکیل دی تھی جس میں صوبائی وزرا صحت خواجہ سلمان رفیق، خواجہ عمران نذیر ،ڈی جی ریسکیو ڈاکٹر رضوان نصیر، سیکرٹری فنانس شامل تھے۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ پہلے مرحلے میں ایک ہیلی کاپٹر اور ایک جہاز خریدا جانا تھا اور ائیر ایمبولینس جیٹ موٹر وے پر لینڈنگ کرسکیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button